شبقدر میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شبقدر حاجی زئی کے نواحی علاقہ ترخہ میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے ویلج کونسل چیئرمین محمد ابراہیم سابقہ ویلج کونسل ناظم بادشاہ خان اورنیاز علی جاں بحق جبکہ 55سالہ جاوید شدید زخمی ہو گیا واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا جبکہ زخمی ہونے والے شخص جاوید کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا پولیس نے مقتولین کی ورثا کے ایما پر ملزمان ذولفقار اور عرفان پسران زیت اللہ ساکن ترخہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی