پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن نہ کرانے پر سماعت 14 فروری تک کےلئے ملتوی کردی

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے 90 دن میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن نہ کرانے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت 14 فروری تک کےلئے ملتوی کردی اور اس حوالے خیبر پختون خوا کی نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے معظم بٹ ایڈوکیٹ پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانالازمی ہے لیکن گورنر خیبرپختونخوا نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی اور وہ امن وامان کا بہانا بنا کر الیکشن کو طوالت دینے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ یہ ایک آئینی تقاضہ ہے اور اب قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات امن وامان کی اس صورت حال کے باوجود کرائے جا رہے ہیں مگر صوبائی حکومت الیکشن کو طوالت دینے کےلئے بہانے ڈھونڈ رہی ہے آئین کے تحت 90 دن کے اندر اندر الیکشن کا انعقاد ایک ضروری ائینی فریضہ ہے جو گورنر کو ادا کرنا ہے مگر ابھی تک انہوں نے ایسا نہیں کیا دوران سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن خود سے تاریخ دیں تو اس کی کیا قانونی حیثیت ہے جبکہ اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ کیا وہاں پر امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے اسی دوران ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا عامر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طور پریہ رٹ ناقابل سماعت اس لئے بھی ہے کہ الیکشن کے انعقاد کےلئے 90 دن کا وقت تو ہے لیکن اس میں 36 دن تک وہ مشاورت کرتا ہے اور ابھی تک مشاورت کا عمل جاری ہے کیونکہ 24 جنوری سے کابینہ نے کام شروع کیا ہے اس لئے یہ رٹ نا قابل سماعت ہے اور اس کیلئے درخواست گزاروں کو مناسب وقت کا وقت انتظار کرنا چاہیئے کیونکہ گورنر نے انکار تو نہیں کیا انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ آئین کے تخت گورنر وزیراعلی اور وزراء عدالتی احکامات سے استثنی حاصل ہے درخواست گزار گورنر کے خلاف ڈائریکشن مانگ رہے ہیں جو کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور ائین کی خلاف ورزی ہے اس لئے پہلے ان نکات کو کلئیر کرنا چاہیے اور انکے جواب درخواست گزاروں کو دینے چاہیئے ائین میں واضح طور پر موجود ہے کہ گورنر کو استثنی حاصل ہے ابھی تک انہوں نے انکار ہی نہیں کیا تو کس طرح یہ عدالتوں میں آئے ہیں فاضل بنچ نے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed