پشاور دھماکا، تحقیقاتی ٹیم ملوث دہشت گرد تنظیم، سہولت کاروں تک پہنچ گئی

پشاور پولیس لائنز مسجد خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم پولیس لائنز مسجد خود کش حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی۔پشاور پولیس مسجد دھماکا، سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کردیتحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مسجد میں خود کش حملے میں کالعدم تنظیم اور اُس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پڑوسی ملک افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed