سی سی پی او پشاور کی ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر آمد

کیپیٹل سٹی پولیس پشاور محمد اعجا ز خان نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 نے پولیس لائنز سانحے کے دوران محنت، لگن، جانفشانی اور پیشہ وارانہ طریقے سے کام کیا جس کے باعث ملبے تلے پھنسے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہمت بھی بڑھاتے رہے جبکہ شہدا کے جسد خاکی کی حرمت کو بھی برقرار رکھا گیا گزشتہ روز ریسکیو 1122کے دفتر کا دورہ کر نے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو1122 جدید ترین آلات سے لیس ہیں خصوصا اڈیو ویڈیو سرچ کیمرے اور لسننگ ڈیوائسسز جس کے ذریعے ملبے کے نیچے سے زندہ زخمیوں کو جسد خاکی کے نیچے سے ڈھونڈا گیا اور پھر چھت میں چھوٹے سوراخ کرکے ان تک رسائی ممکن بنائی گئی۔ انہو ں نے بتا یا کہ ریسکیو1122 خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ مل کر باہمی حکمت عملی تیار کرکے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرکے عوام الناس کو بہترین و پیشہ وارانہ خدمات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے ریسکیو سروسز اور امدادی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہ ریسکیو1122 کسی بھی نعمت سے کم نہیں جو کسی بھی ناگہانی و قدرتی افات سمیت کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ریسکیو1122 کا ادارہ اپنی مثال آپ ہے جس میں سربراہ سے لیکر ادنیٰ اہلکار بھی ایمرجنسی کے دوران ایک ہی صف میں خدمات کو یقینی بناتے ہیں جو اس ادارے کی کامیابی کا راز ہے۔اخر میں سانحہ میں حصہ لینے والے ریسکیو اہلکارو ں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed