فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

معروف پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اب تک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر اسے 60 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
اس فلم کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلمیں کہا جارہا ہے، جس میں ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے، یعنی حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر جانے مانے اداکار شامل ہیں۔اداکاروں کے علاوہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع کے نام بھی شامل ہیں۔
پنجابی زبان میں بنائی گئی یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نیجبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔خیال رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا لیکن اب یہ 13 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed