پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن کا روپے کی گرتی قدر پر اظہار تشویش

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر شیری رحمن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر 178.17 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.20 روپے ہوگئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں روپے کی قدر میں 30.5 فیصد کمی ہوئی ہے، 2018 میں ڈالر 123روپے کا تھا جو اب 178 کا ہوچکا ہے، حکومت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کررہے ہیں؟، یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟شیری رحمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پہلے ڈالر کی قیمت کی اطلاع ٹی وی سے ملتی تھی، اتنی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed