پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند ہے۔موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے رحیم یار خان تک دھند زیادہ ہونے کے باعث بند کردی گئی ہے۔لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed