وفاقی حکومت اورآپٹما کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا

وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، اپٹما نے عدالتوں سے حکم امتناع واپس لے لئے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں اپٹما کیسیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اپٹما کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اپٹما کے سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی۔شاہد ستار نے بتایا کہ اپٹما نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں اور کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔انہوں نے بتایا ہماری یومیہ گیس 15 کروڑ مکعب فٹ ہے، سیکرٹری جنرل اپٹما نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور مشیر تجارت عبد رزاق داود کے مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed