ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں گزشتہ رات سے صبح تک وقفے وقفے سے بارش ہوئی جبکہ لاہور دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہواوں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی سے متعلق چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، پورے ملک سے سائبیرین ہوائیں ہٹی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed