مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھ دیئے ہیں

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، بحیثیت وکیل نہیں ایڈمنسٹریٹر کے طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ رپورٹ گزشتہ روز ہی عدالت میں پیش کردی تھی، تمام حقائق عدالت کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ عدالت نے اسلام آباد میں 11 جنوری کو کیس مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے گٹر باغیچہ کیس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جسے بعد میں مرتضی وہاب کی عدالت سے معافی مانگنے کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed