دل کے عارضے میں مبتلا کرکٹر عابد علی نے علالت کے دوران قوم کی جانب سے کی جانے والی دعاں پر شکریہ ادا کیا ہے۔اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر کرکٹر عابد علی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔عابد علی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دعاں پر سب کا مشکور اور محبت کا مقروض ہوں، مجھے دعاں میں یاد رکھیں بیماری اورتکلیف اللہ کے حکم سے دور ہوتی ہے۔کرکٹر عابد علی نے مزید لکھا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ مجھے دوبارہ ملک کی نمائندگی کی توفیق دے۔واضح رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے ہیں۔رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔