امریکا کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی طرف سے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی گئی ہے، کورونا کے مریضوں کو 10دن کی بجائے 5 دن قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ مثبت ہو لیکن علامات نہ ہونے کی صورت میں 5 دن قرنطینہ کیا جا سکے گا جبکہ قرنطینہ کے بعد پانچ روز تک ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔