نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، آپ ایک رات میں نئی لیڈر شپ تو نہیں لاسکتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرامجیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عوام پر قانون لاگو ہوتا ہے تو منسٹر پر بھی ہونا چاہئے، نواز شریف ضرور پاکستان آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں 8 لاکھ سے زیادہ ووٹ لئے ہیں، پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا میں ٹکٹ دینے میں زیادہ کردار نہیں تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ تو خیبرپختونخوا میں وننگ لسٹ میں بہت پیچھے ہے، بلدیاتی انتخابات میں جماعت کا ہی نہیں علاقائی ووٹ بینک بھی اہمیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed