معروف شاعر سرفراز شاہد علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے

لوگوں کے دلوں کو گدگدانے والا رخصت ہوا، معروف شاعر سرفراز شاہد علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے۔مزاحیہ شاعری میں حسن کارکردگی اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے سرفراز شاہد کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی۔سرفراز شاہد سخت پیغامات کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کی مہارت کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک یکساں مقبول تھے۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں جن میں مزاحیہ شاعری کے مجموعے اور نظمیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed