بینظیر بھٹو کی برسی پر مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا پیغام

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی دلیر آواز تھیں۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ایک بہادر اور مقبول عوامی قائد تھیں، ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دعا ہے، اللہ تعالی محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔شہباز شریف نے بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر آصف زرداری، بلاول، بختاور اور آصفہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed