کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا، کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ پایا گیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف موثر ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں، زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وبا دوبارہ سراٹھا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، نوشہرہ، فیصل آباد اور مردان میں ویکسی نیشن کا عمل مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔