وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنیکی ہدایت کردی۔وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط کی نقل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔وزارت داخلہ کی لاہورکے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت
خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے او کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی ہدایت کی ہے۔وزارتِ داخلہ نے لاہور کیعلاقوں سبزہ زار اور اقبال ٹان میں بھی فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔