سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی) نائب تحصیلدار نورنگ تراب شاہ نے کہاہے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس سے ملک پاک کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ کشمیر اور بائست خیل سمیت دیگر یونین کونسلوں میں پولیو مہم کاجائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جہاں پر پولیو رضا کاروں سے ملے اور پولیو قطرے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پروانے پر زوردیا انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کے اہداف کا حصول اور اس کے راستے میں ہر رکاوٹ ختم کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔انہوں نے والدین پر زوردیاکہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائین تاکہ پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔