آریان خان کی درخواستِ ضمانت کیوں مسترد ہوئی؟

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشات کیس میں خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے کہا کہ آریان کے دوست جو ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئیں اور انہیں اس بات کا علم تھا۔آریان خان کے دوست ارباز مرچنٹ سے مبینہ طور پر چھ گرام چرس پکڑی گئی جبکہ آریان سے کوئی منشیات نہیں ملیں۔عدالت نے ان کے رضاکارانہ بیانات کی وجہ سے بھی درخواستِ ضمانت مسترد کی، جن کے مطابق آریان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ کروز پر مل کر منشیات کا استعمال کریں گے۔یاد رہے کہ آریان کی ضمانت کی درخواست گزشتہ روز این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اب آریان خان کے وکیل ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed