پی ڈی ایم آج سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں شفاف انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہیا جام ہڑتال اور لانگ مارچ سے بھی خبردارکردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن ) پہلا احتجاجی مظاہرہ آج راول پنڈی میں کرے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزشہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ن لیگ نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed