مئی سے ابتک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی: مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مئی سیاب تک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر آ رہے ہیں، حکومت کو پیٹرول کی قیمت مزید بڑھانے نہیں دیں گے۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے، وزرا بتائیں کہ بھارت اور بنگلا دیش میں بجلی کتنے کی ہے، گیس کتنے کی ہے، ایل این جی کتنے میں مل رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم 162 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئے تھے، جو اب 2500 ارب سے زائد ہو گیا ہے، اب بجلی مزید مہنگی ہو گی۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو 25 ہزار ارب کا قرضہ تھا، آج عمران خان کے 3 سال میں ہمارا قرضہ 40 ہزار ارب سے زائد ہو گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں 50 لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں، 2 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے نکالا گیا، جبکہ عمران خان کے دور میں 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔رہنما مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ عمران خان خود کو اسلامی دنیا کا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں، ان کے دورمیں مزید 2 کروڑ لوگ مفلس ہو گئے۔مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی گیس کا بحران آنے والا ہے، عمران خان کے 3 سال میں پاکستان کے مجموعی قرضے کا 60 فیصد بڑھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed