ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی وقاص شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ میں شہید ہونے والے سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔