جام کمال وزیرِ اعلی رہیں گے یا نہیں، فیصلہ کچھ دیر بعد

جام کمال وزیرِ اعلی بلوچستان رہیں گے یا جائیں گے؟ اس بات کا فیصلہ کچھ دیر بعد ہو گا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کی جانب سے 40 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی کیمپ کے کچھ ایم پی ایز آج ہماری حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلی جام کمال کے استعفے کے علاوہ کچھ بھی قابلِ قبول نہیں۔دوسری جانب لیاقت شاہوانی نے بھی وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال کے پاس اکثریت ہونے کا دعوی کر دیا۔لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، یہ اکثریت ثابت ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed