بلوچستان اسمبلی: تحریک عدم اعتماد اجلاس سے کون کون غیر حاضر؟

بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں 6 ارکان غیر حاضر ہیں۔صوبائی اسمبلی میں تاریخ کے اہم ترین مرحلے میں منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند بیرون ملک ہونیکی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتما د سے متعلق اجلاس میں لیلی ترین، بشری رند، ماہ جبین شیران، زینت شاہوانی اور اکبر اسکانی شریک نہیں ہوئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی لالہ عبدالرشید ایوان میں تاخیر سے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں دم کرانے گیا تھا اس لیے دیر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed