بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس پر رات گئے پھنسی 22 گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا

بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس پر رات گئے پھنسی 22 گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پھنسی ہوئی گاڑیوں اور مسافروں کو ریسکیو کرکے چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چلاس شہر اور گردونواح میں رات سے بارش، بابو سر ٹاپ، فیری میڈوز، نانگا پربت میں برفباری جاری ہے، برفباری کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے عارضی طور پر بند ہے۔بابوسر ٹاپ پر 16 انچ تک برف پڑی ہے، ہائی وے کی بندش سے بابوسر اور ناران کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔دوسری جانب سماہنی، بھمبر آزاد کشمیر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مینگورہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed