کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت یونیورسٹی روڈ پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت یونیورسٹی روڈ پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی شریک تھے، شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی کی نئی لہر پر وفاقی وزرا شرمندگی کے بجائے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کے لئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بیروزگار نوجوانوں کا احتجاج فیصلہ کن تحریک کی بنیاد بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed