پاکستانی قومی ٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

مشن ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دبئی میں ٹریننگ کررہا ہے اور قومی ٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔ ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں، وہ خود فارم میں ہیں، اس کا فائدہ ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed