آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راونڈ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ان کا یہ فیصلہ اس وقت ڈرانا خواب بن گیا جب کرٹس کیمفر نے 10ویں اوور میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آٹ کرکے نیدرلینڈز کو 51 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی، جہاں اوپنر میکس او ڈوڈ کے 51 اور کپتان پیٹر سیلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 26 رنز دے کر 4، مارک اڈائر نے 9 رنز دے کر 3 اور جوش لٹل نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین پال اسٹرلنگ نے کیون او برائن کے ہمراہ محتاط آغاز کیا۔ کیون او برائن 9 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، جبکہ ان کے بعد آنے والے کپتان اینڈی بالبرینی بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایسے میں پال اسٹرلنگ اور گاریتھ ڈیلانے نے دیا جنہوں نے 44 رنز کی میچ گر اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا، وہ 95 کے مجموعے پر آٹ ہوئے۔ پال اسٹرلنگ ناقابلِ شکست 30 رنز بنائے اور ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروادیا۔آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔