ٹریفک پولیس نے کراچی میں ہونے والے عید میلاد النبیۖ کے جلوسوں کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی کا جلوس شہید مسجد کھارادر سے دوپہر ڈھائی بجے برآمد ہوگا جبکہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گلزار حبیب مسجد ڈولی کھاتہ پر ختم ہوگا۔پولیس نے کہا کہ دوسرا جلوس میمن مسجد ایم اے جناح روڈ سے آرام باغ مسجد تک جائے گا جبکہ تین بجے تیسرا جلوس میمن مسجد سے نشتر پارک جائے گا۔ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لی مارکیٹ، کھارادر اور مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ جانے والے راستے بند ہونگے۔