میری مضبوط قوتِ مدافعت کورونا کو شکست دے گی

کورونا ویکسین نہ لگوانے والی بالی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی مضبوط قوتِ مدافعت کورونا وائرس کو شکست دے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا بیدی، جنہیں ماسک نہ پہننے اور کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کی اطلاع اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔پوجا بیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ اب تک کورونا وائرس سے میرا سامنا کیوں نہیں ہوا ہے کیونکہ یہ وائرس تو ہر ایک کو ہونا ہی ہے لہذا اب مجھے کورونا وائرس نے اپنا شکار بنالیا ہے، میرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی الماریوں کی صفائی کر رہی تھی اور انہیں یقین تھا کہ دھول مٹی کی وجہ سے انہیں الرجی ہوگئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ 99 فیصد لوگ جنہوں نے ویکسین کروائی ہے وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہذا ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں۔اپنے مداحوں کو یقین دلاتے ہوئے پوجا بیدی نے کہا کہ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہوں، بھاپ لے رہی ہوں اور گرم غذا کا انتخاب کر رہی ہوں۔پوجا بیدی نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں کورونا ویکسین نہ لینے کے لیے آواز اٹھا رہی ہوں، میرے لیے، یہ ایک انتخاب تھا جو میں نے لیا، میں جانتی ہوں کہ میری قوت مدافعت قدرتی طور پر بڑھ جائے گی اور میں اپنی قدرتی قوت مدافعت پر انحصار کرنا چاہتی ہوں، آپ بھی اپنی مرضی سے انتخاب کرو۔واضح رہے کہ پوجا بیدی کے منگیتر اور ایک ملازم کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed