مریم نواز کی نواسی کے لیے کھلونے خریدتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نواسی کے لیے کھلونے خریدتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح بیحد حسین لگ رہی ہیں۔تصویر میں مریم نواز کھلونوں کی ایک دکان میں موجود ہیں اور کھلونے خریدتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی سرینا کے لیے کھلونے خریدے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ نانی ہونے کا ایک خوبصورت احساس ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے فیصل آباد میں جلسہ کیا گیا تھا اور یہ تصویر اسی جلسے سے واپسی کے وقت لی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed