مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس اور سابقہ اہلیہ میلنڈا طلاق کے بعد بیٹی جینیفر کی شادی پر ساتھ ساتھ دکھائی دیے۔طلاق کو حتمی شکل دینے کے تقریبا تین ماہ بعد بل گیٹس اور میلنڈا کو پہلی بار اپنی بیٹی کی شادی کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی بڑی بیٹی جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل ناصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔27 برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں برس مئی میں راہیں جدا کرنے والا جوڑا بیٹی کی خوشی میں شامل ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ دکھائی دیا۔عرب ویب سائٹ کے مطابق جوڑے نے پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب کا انعقاد کیا جس میں والدین بھی شریک تھے۔