ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ سے 8 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری نکالی گئی

ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ سے 8 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری نکالی گئی ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری چار فیصد کم ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 15 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہا۔ گئے برس ستمبر کے مقابلے رواں ستمبر کی سرمایہ کاری 20 فیصد کم ہے۔ستمبر میں نجی شعبے میں 15 کروڑ 5 لاکھ ڈالر جبکہ سرکاری شعبے میں 33 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ سے 8 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی ہے۔ تاہم براہ راست سرمایہ کاری گذشتہ ستمبر سے 16 فیصد بڑھی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہا۔ ملکی نجی شعبے میں تین مہینوں میں 33 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ سرکاری شعبے میں 98 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed