کوویکس پروگرام کے تحت فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

کوویکس پروگرام کے تحت کورونا سے بچا کی ویکسین فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان مل کر کورونا وبا کو شکست دیں گے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.6فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مزید 24 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد اور پنجاب میں 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed