پاکستان کے معروف گلوکارشہزاد رائے کا بچوں کو کنچے کھیلنے کا مشورہ

پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے بچوں کو کنچے کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بچے کو کنچے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں چھوٹا تھا تو میں نے ہمیشہ اپنے بڑوں سے یہی سنا کہ گندے بچے کنچے کھیلتے ہیں۔گلوکار نے کہا کہ حقیقت میں، یہ کھیل ہاتھوں سے آنکھوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے اور چھوٹے بچوں میں مقامی آگاہیوں کی طرح دیگر مہارتیں تیار کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ ہمیشہ صحیح نہیں ہوتے لہذا احترام کے ساتھ سوالات پوچھیں اور بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed