شوکت ترین کے وزیرِ خزانہ رہنے کا آج آخری دن

شوکت ترین کے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے پر رہنے کا آج آخری روز ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ خزانہ کے طور پر اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہو سکتی، شوکت ترین کو بطور وزیرِ خزانہ آج ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو آج ہی کرنا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے اور بطور وزیرِ خزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کابینہ ڈویژن نے دونوں نوٹیفکیشنز تیار کر رکھے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہدایت کے بعد اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed