رمیز راجہ کی IPL کا فائنل دیکھنے سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل میچ دیکھنے سے معذرت کرلی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج رات دبئی سے واپس پاکستان آنا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی سارو گنگولی سے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی تھی جس پر رمیز راجہ نے معذرت کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed