کراچی: 1 زخمی ڈکیت، 2 کار چور گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی سے 2 مختلف واقعات میں پولیس نے 1 ڈکیت اور 2 کار چوروں کو گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے بعد 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 2 ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی جس سے مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عمران کے قبضے سے موٹر سائیکل، 3 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ادھر کورنگی کے علاقے مہران ٹان سے پولیس نے پوش علاقوں میں گاڑیاں چوری اور چھیننے والے 2 ملزمان کو چوری کی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کے مطابق کورنگی، مہران ٹان سے پوش علاقوں میں کاریں چوری اور چھیننے والے 2 کار لفٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان ڈیفنس اور کلفٹن سے کاریں چراتے اور چھینتے تھے۔گرفتار ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کار کی نمبر پلیٹس تبدیل کرتے وقت گرفتار کیا گیا۔گرفتار کار لفٹرز عبدالوہاب اور دانیال کے قبضے سے ڈیفنس سے چھینی گئی کار اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed