پنجاب حکومت نے شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کرکے چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اور پسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے چنار شوگر ملز کے مالک جاوید کیانی، شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر کین منظور حسین ملک، جنرل منیجر ایڈمن حسین ملک بھی گرفتار کرلیے گئے، پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔