پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے ایم ڈی ایکسل وین ٹراٹسن برگ (axel van trotsenburg) سے ملاقات کی۔ایم ڈی ورلڈ بینک نے حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کو سراہا۔ ورلڈ بینک نے توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں 13 ارب ڈالر کے 58 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔