وزیرِ اعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقہ پورا سال محنت کرتا ہے، محنت کش طقبے کی مدد سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسان کی مدد ہمارا وژن ہے، ہم نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی، ہمارے ملک میں اکثریت چھوٹے کسانوں کی ہے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ 50 سال کے بعد ملک میں اب بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، جن کی وجہ سے بہت جلد ملک میں پانی کا اضافہ ہو گا۔وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوہِ سلیمان سے آنے والا پانی کا ریلہ زیادہ تباہی مچاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed