حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔دوسری جانب کل سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔