آریان خان کی جیل سے شاہ رخ خان اور گوری کو ویڈیو کال

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید کے دوران والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی ہے۔کوویڈ 19 پروٹوکول کے مطابق جیل کے اندر ہر قیدی کو اپنی فیملی سے ہفتے میں دو بار ویڈیو کال کے ذریعے بات کرنے کی اجازت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل سے آریان خان کو موبائل فون فراہم کیا گیا جہاں سے ویڈیو کال کی گئی۔آریان سے ان کے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان نے تفصیل سے بات کی اور جیل میں حالاتِ زندگی سے متعلق دریافت کیا۔خیال رہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ایک کروز جہاز پر ہائی پروفائل چھاپوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed