T20 ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم کل یو اے ای روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگی۔ قومی اسکواڈ کی جمعے کی صبح روانگی شیڈول ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا جبکہ دوسرا سیناریو میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل منگل کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراونڈ میں سیناریو میچ کھیلا تھا۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز اور فیلڈنگ ڈرلز کی تھیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف جیت حاصل کر کے میگا ایونٹ میں مومنٹم برقرار رکھیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed