گوجرہ میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپیئن عمران شاہ اور ان کے بھائی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قائد اعظم روڈ پر دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر عمران شاہ کا جھگڑا ہوا جس کے بعد تین دکاندار عمران شاہ اور ان کے بھائی پر تشدد اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران شاہ اور ان کے بھائی کو ٹی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واقعے سے متعلق آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔