ایٹمی سائنسدان، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان کا کہنا ہے کہ والد کو ملک میں وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے۔راولپنڈی ہائیکورٹ بار کی جانب سے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی صاحبزادی ڈاکٹر دِینا خان نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابرا عوان بھی تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہماری فیملی کیلئے یہ بہت مشکل وقت ہے ۔ڈاکٹردینا خان خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ تعزیتی پیغام بھیجنے والے تمام افراد کی شکر گزار ہوں۔ دوسری جانب راولپندی ہائیکورٹ بار میں قائم لائبریری ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے منسوب کر دی گئی ہے۔تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔