وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی کا کیوں نہیں،

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکتا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیر داخلہ کو ڈینگی مرض سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر شیخ رشید نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ اور صحت کے اداروں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed