وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا، پراسس شروع ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنیاچھینہیں رہے جتنے آج ہیں، فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغان بھائیوں کی مدد کرے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے، پٹرول کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ہم نے نئی اکنامک پالیسی فریم کی ہے۔