وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا، بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔