وزیراعظم سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحد قرار دیا۔اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان صورتِ حال، پاک ایران بارڈر پر باڑ کی تعمیر اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، خطے کے امن اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed